فارما ایشیا 2026: دوسرے روز بھی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت

فارما ایشیا 2026: دوسرے روز بھی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت

Oct 22, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک)کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 24ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش اور کانفرنس کے دوسرے روز بھی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی، جس سے نمائش میں کاروباری سرگرمیوں اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ مل رہا ہے۔فارما ایشیا 2026 کا انعقاد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)، ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ نمائش میں پاکستانی اور غیر ملکی ادویہ ساز کمپنیوں کے علاوہ بین الاقوامی تجارتی نمائندے بھی شریک ہیں۔نمائش میں نیوٹراسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اور ایران کے کمرشل اتاشی مراد نعمتی نے بھی شرکت کی۔منتظمین کے مطابق چین کی 50 سے زائد کمپنیوں اور 150 سے زائد مندوبین کی شرکت سے ٹیکنالوجی کے تبادلے اور کاروباری تعاون کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔فارما ایشیا پاکستان کی ادویہ سازی اور نیوٹراسیوٹیکل صنعت کے لیے بین الاقوامی روابط بڑھانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس نمائش کے ذریعے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو کاروباری شراکت داری، جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔