قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گیا

قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گیا

Oct 22, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگو موصول ہوگیا، جس کے بعد اس گیس سے قومی نظام میں فراہمی شروع کردی گئی ہے۔وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے دوران اب تک قطر سے ایل این جی کے دو کارگو پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگے داموں اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی خریدنے سے گریز کیا جائے، کیونکہ معاہدے کے تحت قطر سے آنے والی گیس کی قیمت اسپاٹ کارگو کے مقابلے میں تقریباً نصف ہے۔وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت قطر سے حاصل ہونے والی ایل این جی کی قیمت 14 سے 15 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) ہے، جبکہ اسپاٹ مارکیٹ میں گیس کی قیمت 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جاتی ہے۔