متحدہ عرب امارات کا ایران کے حملوں پر قانونی کارروائی کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

8 گھنٹے قبل
متحدہ عرب امارات کا ایران کے حملوں پر قانونی کارروائی کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

ابوظہبی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ایران کی جانب سے مبینہ حملوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے اور قانونی کارروائی کیلئے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حملوں میں اہم تنصیبات، ہوائی اڈوں اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث خلیجی خطے میں بڑے پیمانے پر نقصان رپورٹ ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک رہا، جہاں مبینہ طور پر 2 ہزار 800 سے زائد ڈرونز اور میزائل داغے گئے۔نئی قائم کی جانے والی قومی کمیٹی کو حملوں اور فوجی کارروائیوں کی نگرانی، تفصیلی ریکارڈ مرتب کرنے اور تمام شواہد کو دستاویزی شکل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔حکام کے مطابق یہ کمیٹی اپنی رپورٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانونی کوششوں کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔اس سے قبل امارات کی جانب سے ایران سے ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔