ابوظہبی( مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی میں حکام نے خبر رساں ادارے رائٹرز کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے منجمد فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے واضح کیا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں سے متعلق نہ کوئی رقم جاری کی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی مالی منتقلی عمل میں آئی ہے۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی یہ اطلاعات درست نہیں ہیں۔اس سے قبل رائٹرز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کے لیے تقریباً 10 ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے، جن میں سے مبینہ طور پر 3 ارب ڈالر سے زائد پہلے ہی منتقل کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ میں بعض علاقائی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ رقم 20 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے اور اسے ایک وسیع سفارتی سمجھوتے کا حصہ قرار دیا جا رہا تھا۔تاہم اماراتی حکام نے ان تمام دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کی کوئی مالی منتقلی یا معاہدہ موجود نہیں ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وضاحت، ایران کے منجمد فنڈز سے متعلق رپورٹس کی تردید
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں