انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

7 گھنٹے قبل
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

جاپان( سپورٹس ڈیسک)انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔جاپان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور میچ پر مکمل گرفت برقرار رکھی۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان نے 2 شاندار گول اسکور کیے جبکہ حیدر عصام، محمد یحییٰ اور عدیم نے ایک ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو جاپان یا بھارت کی ٹیم سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کے امکانات زیادہ ہیں، جو ٹورنامنٹ کا ایک بڑا اور اہم مقابلہ ثابت ہو سکتا ہے۔