عمان کے قریب دو بحری جہاز نامعلوم پروجیکٹائلوں کی زد میں

عمان کے قریب دو بحری جہاز نامعلوم پروجیکٹائلوں کی زد میں

Sep 11, 2026|ویب ڈیسک

مسقط( مانیٹرنگ ڈیسک)عمان کے علاقے خصب کے قریب دو بحری جہاز نامعلوم پروجیکٹائلوں سے نشانہ بن گئے، جس کے نتیجے میں ایک جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ دوسرے جہاز کی صورتحال فوری طور پر واضح نہ ہوسکی۔رائٹرز کے مطابق برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا کہ خصب سے تقریباً 4 ناٹیکل میل مغرب میں دو بحری جہازوں سے 4 نامعلوم پروجیکٹائل ٹکرائے۔حکام نے فوری طور پر حملے کے ذمہ داروں یا استعمال کیے گئے پروجیکٹائلوں کی نوعیت سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔