ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل
Oct 26, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی انتخابات سے ایک روز قبل عوام سے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں ایک جنگجو رہنما قرار دیا ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی عوام نیتن یاہو کی حمایت کریں تاکہ دونوں رہنماؤں نے مل کر جو کام شروع کیے ہیں، انہیں مکمل کیا جا سکے۔ ان کے مطابق نیتن یاہو کے ساتھ مل کر اہم فوجی کامیابیاں حاصل کی گئیں۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں اسرائیل کو چھوٹا اور امریکا کو بڑا شیطان قرار دینے والے نعرے اب سنائی نہیں دیتے۔