واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے ایران پر مبینہ امریکی کارروائی کی کوریج کو مسترد کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے سی این این اور دیگر میڈیا اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی کارروائی آپریشن مڈنائٹ ہیمر مکمل طور پر کامیاب رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں ایران کے جوہری مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، تاہم اس کے اثرات ختم کرنے کا عمل ابھی طویل اور مشکل رہے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بعض میڈیا ادارے، جنہیں انہوں نے فیک نیوز قرار دیا، امریکی پائلٹس کو ان کا حق نہیں دے رہے اور ان کی کامیابی کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سے قبل بھی امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف تنازع میں واضح برتری حاصل کر چکا ہے، تاہم نیو یارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹنگ سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ امریکا کو مشکلات کا سامنا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ میڈیا کی منفی رپورٹنگ کے باعث دشمن کنفیوژن کا شکار ہو رہا ہے اور بعض ذرائع ایران کی حمایت میں بیانیہ پیش کر رہے ہیں، تاہم ان کے مطابق صورتحال پر مکمل کنٹرول امریکا کے پاس ہے۔
ٹرمپ کا امریکی میڈیا پر برس پڑے، ایران کارروائی کی کوریج کو جھوٹا قرار دے دیا
4 گھنٹے قبل