ٹرمپ نے حوثیوں پر حملوں کی سعودی درخواست مسترد کردی
Sep 11, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کی درخواست مسترد کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکی انتظامیہ حوثیوں کے خلاف براہ راست فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتی۔دو امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعرات کو صدر ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور حوثیوں کے خلاف حملے شروع کرنے کی درخواست کی، تاہم ٹرمپ نے یہ درخواست مسترد کردی۔رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے امریکی صدر سے حمایت طلب کی تھی۔واضح رہے کہ رائٹرز نے فوری طور پر اس رپورٹ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی۔