ٹرمپ کا انٹرویو کے دوران سخت ردعمل، گفتگو اچانک ختم

2 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا انٹرویو کے دوران سخت ردعمل، گفتگو اچانک ختم

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران میزبان کرسٹن ویلکر کے ساتھ تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد گفتگو اچانک ختم کر دی۔رپورٹس کے مطابق تقریباً پچاس منٹ جاری رہنے والے اس انٹرویو میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب میزبان نے کیلیفورنیا کے پرائمری انتخابات سے متعلق ٹرمپ کے مبینہ دھاندلی کے دعوؤں پر سوال کیا۔ اس سوال کے بعد دونوں کے درمیان بحث تیز ہوگئی۔ٹرمپ نے پروگرام اور بعض میڈیا اداروں پر بدعنوانی اور یک طرفہ رپورٹنگ کے الزامات بھی عائد کیے اور کہا کہ وہ اس انٹرویو کو مزید جاری نہیں رکھ سکتے کیونکہ وہ کافی وقت دے چکے ہیں۔جب میزبان نے نشاندہی کی کہ وہ اس انٹرویو کے لیے طویل سفر کر کے پہنچی ہیں تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ وہ پہلے ہی طویل وقت تک سوالات کے جوابات دے چکے ہیں اور اب گفتگو ختم کر رہے ہیں۔