ایران کوئی بے معنی معاہدہ کرے، مجھے پرواہ نہیں:ٹرمپ
Sep 2, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اگر کوئی بے معنی معاہدہ بھی کرلے تو انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کررہا، ایران اگر کوئی بے وقعت معاہدہ کر بھی لے تو انہیں اس سے کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال کو زیادہ پسند کرتے ہیں، آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے جبکہ ایران کی معیشت تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے ناگزیر انجام کو مؤخر کرنے کی کوشش کررہا ہے، تاہم سوال یہ ہے کہ ایرانی عوام آخر کب کھڑے ہوں گے اور مقابلہ کریں گے؟