ٹر مپ کاپاکستانی قیادت کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا دعویٰ

7 گھنٹے قبل
ٹر مپ کاپاکستانی قیادت کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا دعویٰ

وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے ان سے درخواست کی ہے کہ ایران پر کسی قسم کا حملہ نہ کیا جائے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جا رہی ہے جب تک مذاکرات کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔امریکی صدر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی قیادت کی مشترکہ تجاویز سامنے آنے تک حملوں کو روکنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ محاصرہ اور نگرانی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل تیاری برقرار رکھی جائے۔