ٹرمپ کا ایران معاہدے کے قریب ہونے کا دعویٰ، سفارتی حل کو ترجیح دینے پر زور

3 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا ایران معاہدے کے قریب ہونے کا دعویٰ، سفارتی حل کو ترجیح دینے پر زور

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ایک مضبوط اور مؤثر معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل زیادہ بہتر ہے، جبکہ اقتصادی دباؤ اور بندرگاہی ناکہ بندی نے ایران پر نمایاں اثر ڈالا ہے۔ٹرمپ کے مطابق معاہدے کی راہ میں پیش رفت جاری ہے اور آئندہ چند دنوں میں اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔