ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات خوشگوار قرار، تائیوان پر سوالات گول

2 گھنٹے قبل
ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات خوشگوار قرار، تائیوان پر سوالات گول

بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو بہت اچھی رہی۔بیجنگ میں تاریخی مقام ’’ٹیمپل آف ہیون‘‘ کے دورے کے دوران امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی چینی صدر کے ساتھ تقریباً دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ انہوں نے ٹیمپل آف ہیون کو ’’ناقابلِ یقین حد تک شاندار مقام‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ایک خوبصورت ملک ہے۔امریکی صدر کے دورۂ چین کے دوران وہ بیجنگ میں واقع قدیم عبادت گاہوں کے اس تاریخی مجموعے میں پہنچے جہاں کچھ دیر بعد چینی صدر شی جن پنگ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے مرکزی ہال کے سامنے مشترکہ تصاویر بھی بنوائیں۔اس موقع پر ٹرمپ نے شی جن پنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ غیرمعمولی طور پر خوبصورت ہے۔واضح رہے کہ ’’ٹیمپل آف ہیون‘‘ منگ اور چنگ سلطنتوں کے ادوار میں شہنشاہوں کی عبادات اور اچھی فصلوں کی دعاؤں کے لیے استعمال ہونے والا تاریخی مقام رہا ہے۔دورے کے دوران میڈیا نمائندوں نے دونوں رہنماؤں سے تائیوان کے معاملے پر گفتگو سے متعلق سوالات کیے، تاہم ٹرمپ اور شی جن پنگ نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔بعدازاں ایک صحافی کے مذاکرات سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا، ’’انتظار کریں۔‘‘