اباسین خبر

سنسنی خیز مقابلہ: ایران اور نیوزی لینڈ کا افتتاحی میچ 2-2 سے برابر

سنسنی خیز مقابلہ: ایران اور نیوزی لینڈ کا افتتاحی میچ 2-2 سے برابر

 میامی( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز افتتاحی میچ میں ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔میچ میں نیوزی لینڈ نے ابتدائی برتری حاصل کی جب کرس ووڈ اور ایلیجا جسٹ کی مشترکہ کوشش سے ٹیم نے پہلا گول اسکور کیا۔ تاہم ایران نے 32ویں منٹ میں رضا ریضائیان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کر دیا۔دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈ نے ایک بار پھر برتری حاصل کی، لیکن محمد محبی کے شاندار ہیڈر نے ایران کو دوبارہ مقابلے میں واپس لا دیا۔دونوں ٹیموں نے میچ کے آخری لمحات میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول اسکور نہ کر سکی اور مقابلہ برابری پر ختم ہوگیا۔میچ کے دوران دونوں اطراف کے شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔