امریکا کے تین صدور نے ایران جنگ کے منصوبے مسترد کیے، جان کیری کا انکشاف

2 گھنٹے قبل
امریکا کے تین صدور نے ایران جنگ کے منصوبے مسترد کیے، جان کیری کا انکشاف

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں امریکا کے تین صدور نے اسرائیلی قیادت کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ کے منصوبے کو مسترد کر دیا تھا۔انہوں نے موجودہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اپنے بیان میں کہا کہ سابق امریکی صدور جارج بش، براک اوباما اور جو بائیڈن نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی تجویز کو قبول نہیں کیا اور اس کے بجائے معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔جان کیری کے مطابق یہ تینوں صدور ایران کے ساتھ براہ راست جنگ کے حامی نہیں تھے اور انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی پالیسی اختیار کی۔سابق امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ویتنام اور عراق جنگوں سے یہ سبق ملتا ہے کہ امریکی عوام کو غلط معلومات یا غلط بنیادوں پر جنگ میں نہ دھکیلا جائے۔