صنعاء ( مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔امن مشن کے مطابق دھماکا اس کے ایک مرکز کے اندر ہوا، جس کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے بارے میں تاحال کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔یہ ایک ہفتے کے دوران اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اتوار کو ایک انڈونیشین امن اہلکار ہلاک ہوا تھا جبکہ اگلے روز ایک اور دھماکے میں مزید دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔اقوام متحدہ کے مطابق انیس سو اٹھہتر میں اسرائیل کی افواج کے انخلا کی نگرانی کے لیے اس مشن کے قیام کے بعد سے اب تک تشدد کے مختلف واقعات میں ستانوے اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ اس امن مشن کی مدت رواں سال کے اختتام پر مکمل ہو رہی ہے، جبکہ حالیہ حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن پر حملہ، تین اہلکار زخمی
14 گھنٹے قبل