تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے کم عمر ترین صدر مقرر

2 گھنٹے قبل
تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے کم عمر ترین صدر مقرر

ڈھاکا ( سپورٹس ڈیسک) بنگلادیشی حکومت نے سابق کرکٹر تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا نیا صدر مقرر کر دیا ہے۔حکومت نے امین الاسلام کی سربراہی میں قائم بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا، جو ایک تحقیقاتی عمل کے بعد سامنے آیا۔ذرائع کے مطابق پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے کرکٹ بورڈ کے انتخابات سے متعلق مختلف الزامات کا جائزہ لیا اور اپنی سفارشات وزارت کھیل کو پیش کیں۔پریس بریفنگ کے دوران کمیٹی نے اپنی تحقیقات اور نتائج پر تفصیلی روشنی ڈالی، جس کے بعد نئی تقرری کا اعلان کیا گیا۔سینتیس سالہ تمیم اقبال اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین صدر بن گئے ہیں۔ وہ گیارہ رکنی عبوری کمیٹی کی قیادت کریں گے جس میں سابق کپتان منہاج الاسلام عابدین اور سابق کرکٹر و مبصر اتھر علی خان بھی شامل ہیں۔