اباسین خبر

سویڈن کی شاندار فتح، تیونس کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست

سویڈن کی شاندار فتح، تیونس کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست

میکسیکو ( سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایف کے مقابلے میں سویڈن نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیونس کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔سٹیڈیو مونٹیری میں کھیلے گئے میچ میں سویڈش ٹیم نے آغاز سے ہی حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور بہترین ٹیم ورک کے ذریعے یکطرفہ برتری حاصل کی۔تیونس کی جانب سے میچ کا واحد گول عمر رکیک نے 43ویں منٹ میں اسکور کیا۔سویڈن کی جانب سے یاسین آیری نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول اسکور کیے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ الیکسینڈر آئزاک، وکٹر گیوکرش اور میتھیاس سونبرگ نے ایک، ایک گول کر کے برتری کو مزید مضبوط بنایا۔اس فتح کے بعد سویڈن نے گروپ مرحلے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے جبکہ تیونس کو اگلے میچوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوگی۔