مشہد میں مظاہرین پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 جاں بحق
Sep 2, 2026|ویب ڈیسک
مشہد( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہر مشہد میں پاسداران انقلاب کے حق میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق مشہد میں پاسداران انقلاب کے حامیوں اور بسیج فورس کے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مشتبہ گاڑی تیزی سے ہجوم کی جانب بڑھتی ہے اور لوگوں سے جا ٹکراتی ہے۔واقعے کے بعد متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 4 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ واقعہ مشہد کے اقبال لاہوری علاقے میں پیش آیا۔حکام کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ گاڑی حادثاتی طور پر ہجوم میں داخل ہوئی یا واقعہ دانستہ طور پر پیش آیا۔ واقعے کی وجوہات اور ڈرائیور سے متعلق مزید تفصیلات بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔