بھارتی ٹی20 کپتان سوریا کمار یادیو کے مستقبل پر سلیکشن کمیٹی میں غور کا امکان

1 دن قبل
بھارتی ٹی20 کپتان سوریا کمار یادیو کے مستقبل پر سلیکشن کمیٹی میں غور کا امکان

نئی دہلی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی سلیکشن کمیٹی آئندہ اجلاس میں ٹی20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے انٹرنیشنل مستقبل اور قائدانہ کردار پر تفصیلی غور کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی، ٹی20 فارمیٹ میں حکمت عملی اور آنے والے بڑے ٹورنامنٹس کے تناظر میں کپتانی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران سوریا کمار یادیو کے بطور مستقل کپتان برقرار رہنے یا ممکنہ تبدیلی سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔بی سی سی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بھارت کی آئندہ ٹی20 حکمت عملی کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ ٹیم مستقبل میں بڑے آئی سی سی ایونٹس کی تیاری کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مستقل مزاجی لانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کرے گی۔