آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے پر سپر ٹینکر میں آگ

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے پر سپر ٹینکر میں آگ

Aug 31, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دو بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ایک سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ٹینکر مکمل طور پر رک گیا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی ٹینکر آبی گزرگاہ سے غیر قانونی طور پر گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جہاز اور اس کے عملے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔اس حوالے سے پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے دیگر بحری جہازوں کو بھی اسی انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے مقررہ قواعد کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔دوسری جانب امریکی مرکزی کمان کے مطابق امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں خطرہ بننے والی ایرانی پاسداران انقلاب کی بارودی سرنگیں بچھانے والی فورسز کے خلاف محدود اور انتہائی درست کارروائی کی ہے۔امریکی مرکزی کمان کے مطابق جزیرہ لارک پر موجود ایرانی پاسداران انقلاب کی بارودی سرنگیں نصب کرنے والی فورسز آبنائے ہرمز میں فوری خطرے کا باعث بن رہی تھیں۔