گووندا جہاں اور جس کے ساتھ ہے خوش رہے: سنیتا آہوجا

گووندا جہاں اور جس کے ساتھ ہے خوش رہے: سنیتا آہوجا

Sep 29, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر اور ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ایک ساتھ پوجا میں شرکت سے متعلق خاموشی توڑ دی۔گووندا اور کومل رانی کو حال ہی میں ممبئی کے معروف لال باغچا راجا پنڈال میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد دونوں کے مبینہ تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں دوبارہ زور پکڑ گئیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنیتا آہوجا نے کہا کہ وہ گووندا یا ان کی ساتھی اداکارہ کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔ان کا کہنا تھا کہ گووندا خوش دکھائی دے رہے ہیں، اس لیے وہ جس طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں، گزاریں۔ ان کی دعا ہے کہ گووندا جہاں بھی اور جس کے ساتھ بھی ہوں، خوش رہیں۔سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنے کام پر ہے اور وہ بار بار کسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتیں۔واضح رہے کہ گووندا اور کومل رانی کے مبینہ تعلق کی افواہیں گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔