ایزل کی والدہ کا رجب بٹ کی مالی مدد سے متعلق دعویٰ

ایزل کی والدہ کا رجب بٹ کی مالی مدد سے متعلق دعویٰ

Sep 29, 2026|ویب ڈیسک

 لاہور( شوبز ڈیسک)ایزل کی والدہ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کے لیے صرف وی لاگ بنانے آئے تھے اور انہوں نے کسی قسم کی مالی معاونت نہیں کی۔رجب بٹ نے بچوں سے متعلق اپنے متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد معذرت کی تھی، جس کے بعد وہ انصاف کے لیے احتجاج کرنے والی ایزل کی والدہ سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کرنے لگیں کہ یوٹیوبر نے ایزل کی والدہ کی مالی مدد بھی کی ہے۔تاہم ایزل کی والدہ نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ صرف وی لاگ بنانے کے لیے آئے تھے اور انہوں نے کوئی مالی مدد نہیں کی۔ انہوں نے جے ڈی سی کی جانب سے معاونت ملنے کی اطلاعات کی بھی تردید کی۔ایزل کی والدہ کے بیان کے بعد رجب بٹ کو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کا سامنا ہے۔