صوابی: کلیان گدون سڑک کی بدحالی، شہری مشکلات کا شکار

صوابی: کلیان گدون سڑک کی بدحالی، شہری مشکلات کا شکار

Sep 29, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر) ضلع صوابی میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے حلقے میں کلیان بھائی گدون سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سڑک کی خراب حالت کے باعث بزرگوں، طلبہ اور دیگر مسافروں کو سفر کے دوران دشواری پیش آ رہی ہے، جبکہ مریضوں کو بھی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سڑک کی حالت طویل عرصے سے خراب ہے، جس کے باعث روزمرہ سفر کرنے والے افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کلیان گدون سڑک کی حالت کا فوری نوٹس لے کر اسے جلد از جلد پختہ کیا جائے۔