غزہ میں نیتن یاہو حکومت کی تکالیف جائز نہیں: ملی بینڈ
Sep 29, 2026|ویب ڈیسک
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں نیتن یاہو حکومت کی جانب سے پیدا کی گئی تکالیف کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔لیبر پارٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال دنیا کے اجتماعی ضمیر پر ایک بدنما داغ ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ مغربی کنارے میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام، غزہ میں جنگی جرائم کے شواہد اور غزہ پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کی مذمت کرتا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی صورتحال پر غم و غصے کا اظہار کرنے والے لوگوں کی آواز سنی جارہی ہے اور وہ اس معاملے پر درست مؤقف رکھتے ہیں۔