ایران، عراق زائرین پروازیں بحال کرنے کیلئے امریکی پابندیوں میں نرمی
Sep 29, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران اور عراق کے درمیان مذہبی زائرین کی پروازیں بحال کرنے کے لیے ایران پر عائد پابندیوں میں محدود نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ ایک ماہ کے لیے عراقی ایئر ویز کو ایران اور نجف کے درمیان پروازیں چلانے کی اجازت دے گا، جبکہ بعد ازاں مستقل استثنیٰ دینے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔عراق نے طبی علاج، تعلیم اور مذہبی زیارت کے لیے بھی پابندیوں سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی ہے۔ عراقی حکام کو توقع ہے کہ نجف اور ایران کے درمیان پروازیں 48 گھنٹوں کے اندر بحال ہوجائیں گی۔امریکی پابندیوں کے باعث عراق نے جمعے کے روز ایران کے لیے پروازیں معطل کردی تھیں، جس سے ایران سے عراق آنے والے لاکھوں مذہبی زائرین متاثر ہوئے۔