کراچی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے نوجوان اسپنر سفیان مقیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل پانچ میچوں میں تین یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سفیان مقیم کی عمدہ بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 154 رنز تک محدود رہی، انہوں نے اپنے چار اوورز میں 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم پشاور زلمی نے ہدف بآسانی حاصل کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں سے کامیابی سمیٹی، جس میں کپتان بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔سفیان مقیم کو میچ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا، جبکہ وہ اس سے قبل بھی ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگز مین کے خلاف مسلسل مؤثر بولنگ کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔پشاور زلمی رواں سیزن میں تاحال ناقابل شکست رہی ہے اور اس فتح کے ساتھ سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔
سفیان مقیم کا نیا ریکارڈ، مسلسل پانچ میچز میں تین وکٹیں، زلمی کی جیت میں اہم کردار
2 دن قبل