ایران سے متعلق حساس بحری آپریشن کے دوران امریکی بحریہ میں قیادت کی اچانک تبدیلی

2 گھنٹے قبل
ایران سے متعلق حساس بحری آپریشن کے دوران امریکی بحریہ میں قیادت کی اچانک تبدیلی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے ساتھ جاری مبینہ حساس بحری آپریشن کے دوران امریکی بحریہ کے سیکرٹری جان سی فیلن کی پینٹاگون سے اچانک علیحدگی کو اہم اور غیر متوقع پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی بحریہ بیرون ملک اہم عسکری سرگرمیوں میں مصروف ہے، جن میں ایران کی بندرگاہوں کی ممکنہ ناکہ بندی جیسے اقدامات کی اطلاعات بھی شامل ہیں۔اس اچانک تبدیلی کے بعد بحریہ کی قیادت کی ذمہ داریاں اب انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ کو بطور قائم مقام سیکرٹری سونپی گئی ہیں۔ انہیں ایک تجربہ کار افسر قرار دیا جا رہا ہے جنہوں نے تین دہائیوں تک امریکی بحریہ میں خدمات انجام دیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر جاری حساس عسکری صورتحال کے دوران اس نوعیت کی قیادت میں تبدیلی کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے، جس کے اثرات آئندہ دنوں میں امریکی بحری حکمت عملی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔