اسٹیو اسمتھ کا آؤٹ ہونے کے بعد غصے کا اظہار، ویڈیو وائرل

2 گھنٹے قبل
اسٹیو اسمتھ کا آؤٹ ہونے کے بعد غصے کا اظہار، ویڈیو وائرل

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ پاکستان سپر لیگ 2026 کے ایلی منیٹر ون میں آؤٹ ہونے کے بعد شدید غصے میں نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ کے دوران اسٹیو اسمتھ ملتان سلطانز کی جانب سے صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ذرائع کے مطابق آؤٹ ہونے کے بعد وہ میدان سے واپس جاتے ہوئے خاصے برہم دکھائی دیے، جبکہ بعد ازاں ڈریسنگ روم میں انہیں غصے میں بیٹ زمین پر مارتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، بعض صارفین نے اسے کھیل کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جبکہ کچھ نے پیشہ ورانہ رویے پر سوالات اٹھائے ہیں۔