کولمبو(اسپورٹس ڈیسک) سری لنکا میں دو انڈر 19 کرکٹرز کو مبینہ طور پر ہوٹل کے باتھ روم میں ایک خاتون کی ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کے ساتھ کولمبو کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کی باتھ روم میں موبائل فون کے ذریعے ویڈیو بنائی گئی۔ اس شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کرکٹرز کو حراست میں لے لیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں دونوں کھلاڑیوں کو 5 لاکھ سری لنکن روپے کے عوض ذاتی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ یہ واقعہ رواں ہفتے کے آغاز میں پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں کہ آیا مبینہ ویڈیوز کو کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ تو نہیں کیا گیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق دونوں کرکٹرز کو 25 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال کسی تادیبی کارروائی کا اعلان نہیں کیا گیا۔
سری لنکا کے دو انڈر 19 کرکٹرز پر خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، گرفتار
2 گھنٹے قبل