جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 10 افراد شہید

2 گھنٹے قبل
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 10 افراد شہید

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے تائر اور سرحدی دیہات کے قریب کیے گئے، جہاں رہائشی علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ لبنان کی وزارتِ صحت نے شہری ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائیاں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئیں۔یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب خطے میں حالیہ جنگ بندی کے بعد کشیدگی میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی تھی۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری نے دونوں فریقین سے جنگ بندی کی پاسداری اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔یاد رہے کہ جنوبی لبنان میں حالیہ مہینوں کے دوران جھڑپوں کے باعث بڑی تعداد میں شہری متاثر اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔