لاہور( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے معروف بلے باز ریسی وین ڈر ڈوسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے فیصلے سے مداحوں کو آگاہ کیا اور اپنے کیریئر پر جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔دائیں ہاتھ کے بلے باز وین ڈر ڈوسن نے اپنا بین الاقوامی کیریئر 9 اکتوبر 2018 کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے شروع کیا۔ اس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔اپنے کیریئر کے دوران وین ڈر ڈوسن نے 57 ٹی ٹوئنٹی، 71 ون ڈے اور 18 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ ان کا آخری بین الاقوامی میچ 16 اگست 2025 کو آسٹریلیا کے خلاف رہا۔انہوں نے اپنی مستقل مزاج بیٹنگ اور اہم مواقع پر ذمہ دارانہ کارکردگی کے لیے پہچان بنائی، اور 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 133 رنز کی شاندار سنچری ان کے کیریئر کی یادگار اننگز میں شامل ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ وین ڈر ڈوسن کی یہ کارکردگی طویل عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔
جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ریسی وین ڈر ڈوسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
5 گھنٹے قبل