کوراکاؤ نئی ( سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ میں شریک سب سے چھوٹا ملک کوراکاؤ نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہے۔یہ ایک چھوٹا سا کیریبین جزیرہ ہے جس کی آبادی تقریباً ایک لاکھ اٹھاون ہزار کے قریب ہے۔ یہ ٹیم نہ صرف اپنی غیر معمولی کہانی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے بلکہ اپنے منفرد طرزِ زندگی اور تیاریوں کے انداز کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں مشہور ہو رہی ہے۔کوراکاؤ کے کھلاڑی اپنی تیاریوں میں جدید سہولتوں کے بجائے قدرتی ماحول پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ وہ ساحلِ سمندر پر ننگے پاؤں ٹریننگ کرتے ہیں، ریت پر ورزش کرتے ہیں، مختلف کھیل کھیل کر اپنی فٹنس بہتر بناتے ہیں اور فٹبال کی خصوصی مشقیں بھی اسی قدرتی ماحول میں انجام دیتے ہیں۔
چھوٹا جزیرہ، بڑا خواب: کوراکاؤ کی ورلڈ کپ میں تاریخی انٹری
10 گھنٹے قبل