دبئی( سپورٹس ڈیسک)ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔اتوار کے روز ایجبیسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے کی مرتکب پائی گئی، جس پر میچ ریفری ٹروڈی اینڈرسن نے میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا۔کپتان فاطمہ ثنا نے جرمانے کو قبول کر لیا، جس کے بعد اس معاملے پر کسی باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔یہ کارروائی آن فیلڈ امپائر کلیئر پولوسیک اور جیکولین ولیمز، تھرڈ امپائر الوئز شیریڈن اور فورتھ امپائر سو ریڈفرن کی رپورٹ پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.22 کے تحت عمل میں آئی۔واضح رہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف 64 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔