لاہور ( سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے اسٹار آل راؤنڈر سکندر رضا نے سالانہ نیشنل اسپورٹس ایوارڈز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بڑے اعزازات اپنے نام کر لیے۔تقریب کے دوران سکندر رضا کو “اسپورٹس مین آف دی ایئر” کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ انہیں “اسپورٹس پرسن آف دی ایئر” کے دوسرے اہم اعزاز سے بھی نوازا گیا۔منتظمین کے مطابق یہ اعزازات کھلاڑی کی حالیہ بین الاقوامی کارکردگی اور مستقل بہترین کھیل کے اعتراف میں دیے گئے ہیں۔
سکندر رضا کو زمبابوے کے نیشنل اسپورٹس ایوارڈز میں دو بڑے اعزازات مل گئے
1 گھنٹے قبل