آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کا دبئی میں شاندار افتتاح

آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کا دبئی میں شاندار افتتاح

Sep 11, 2026|ویب ڈیسک

دبئی( سپورٹس ڈیسک) دبئی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران آئی ایل ٹی 20 کے پانچویں سیزن کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا، جس میں کرکٹ کے سابق عظیم کھلاڑی بریٹ لی اور شعیب اختر سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین خالد الزرونی، لیگ کمشنر، آئی سی سی ڈائریکٹر ایسوسی ایٹس اور ای سی بی کے جنرل سیکریٹری مبشر عثمانی نے لیگ کی گزشتہ برسوں میں ہونے والی نمایاں ترقی پر گفتگو کی۔اس موقع پر خاص طور پر اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ آئی ایل ٹی 20 نے خلیجی خطے میں کرکٹ کے فروغ اور اس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تقریب کے دوران نیوزی لینڈ کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر سائمن ڈول کی میزبانی میں ایک خصوصی پینل مذاکرہ بھی ہوا، جس میں کرکٹ، کھیل، کاروبار اور حکومتی شعبوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔