لامین یامال بارسلونا کے کم عمر ترین کپتان بن گئے
Sep 11, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال نے بارسلونا کی تاریخ میں کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 19 سالہ لامین یامال نے فائنورڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کے میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا، جس میں بارسلونا نے ایک کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کی۔میچ کے 71ویں منٹ میں بارسلونا کے مستقل کپتان رافینیا کو میدان سے باہر بلایا گیا تو انہوں نے کپتانی کی ذمہ داری لامین یامال کے سپرد کردی۔لامین یامال نے 19 سال اور 58 دن کی عمر میں بارسلونا کی قیادت سنبھال کر بویان کرکیچ کا ریکارڈ توڑ دیا، جو 2010 میں 20 سال کی عمر میں بارسلونا کے کپتان بنے تھے۔