رضا اللہ کی رفتار میں کمی، 4 وکٹیں لینے کے باوجود سوالات اٹھ گئے

رضا اللہ کی رفتار میں کمی، 4 وکٹیں لینے کے باوجود سوالات اٹھ گئے

Sep 11, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز ابتدائی لمحات میں تیز رفتار گیندوں سے اچھی شروعات کی، تاہم بعد میں ان کی کارکردگی نے کئی سوالات پیدا کردیے۔رضا اللہ نے دوسرے دن پہلی گیند 85 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی، جو شارٹ آف لینتھ ہونے کے باعث ڈین لارنس کے دائیں کندھے کے قریب سے گزری۔ اس کے بعد انہوں نے 87 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی جبکہ اوور ختم ہونے سے پہلے ان کی رفتار 90 میل فی گھنٹہ تک بھی پہنچ گئی۔تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ان کی رفتار کے علاوہ لائن اور لینتھ میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔رضا اللہ نے مجموعی طور پر 23 اوورز کرائے، 148 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔