واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میڈیا ادارے فاکس نیوز کی رپورٹس کے مطابق بھارت امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ مضبوط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، جبکہ پاکستان کو خطے میں اپنے سفارتی اثر و رسوخ میں اضافہ کرتے ہوئے ایک اہم فریق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں، تاہم بعض سفارتی اشارے دونوں ممالک کے تعلقات میں وقتی سرد مہری کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔جی سیون اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ملاقات کو بعض رپورٹس میں روایتی گرمجوشی کے بجائے مختصر مصافحے تک محدود قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ماضی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے، تاہم اب صورتحال میں تبدیلی کے اشارے دیے جا رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان خطے اور عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی فریق کے طور پر ابھر رہا ہے، جسے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکا بھارت تعلقات میں سرد مہری کے اشارے، پاکستان کے سفارتی کردار میں اضافہ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں