لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کو امن قائم کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے اہم بیان جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور اسے مثبت پیش رفت قرار دیا۔شاہد آفریدی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور اسی بنیاد پر پاکستان امن کا علمبردار ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دو ہفتوں کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کیا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔