شاہین آفریدی کا تاریخی کارنامہ، بطور کپتان پہلی گیند پر وکٹ لینے والے تیسرے پاکستانی بن گئے

2 گھنٹے قبل
شاہین آفریدی کا تاریخی کارنامہ، بطور کپتان پہلی گیند پر وکٹ لینے والے تیسرے پاکستانی بن گئے

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں بطور کپتان اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے تیسرے کپتان بن گئے ہیں۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلوی اوپنر الیکس کیری کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر کے یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ بیٹر آف سائیڈ سے باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھا۔اس شاندار کارکردگی کے ساتھ شاہین آفریدی نے پاکستان کے سابق کپتانوں وسیم اکرم اور وقار یونس کی فہرست میں جگہ بنا لی۔وسیم اکرم نے 1993 میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف جبکہ وقار یونس نے 2001 میں لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے مجموعی طور پر بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے آٹھ اوورز میں 36 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔