شاداب کی سنچری، پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

شاداب کی سنچری، پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

Oct 26, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ شاداب خان نے شاندار سنچری بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کا 242 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شاداب خان نے 96 گیندوں پر 113 رنز کی ناقابلِ فراموش اننگز کھیلی۔پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور فخر زمان 10، صائم ایوب 6 اور بابر اعظم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ سعد بیگ نے 32، سلمان آغا نے 26 اور حسن نواز نے 15 رنز بنائے، جبکہ دیگر کھلاڑی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 46.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بین ڈکٹ نے 105 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ سیم کرن 42 اور گس ایٹکنسن 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عرفات منہاس اور رضا اللہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے اس میچ کو پنک ڈے سے منسوب کیا گیا تھا، جس کے تحت پاکستانی ٹیم گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری۔