سینیگال ( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر باسیرو دیومائی نے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال میں غیر یقینی پیدا ہو گئی ہے۔صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی سطح پر پالیسی اختلافات اور انتظامی مسائل کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اور جلد نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی تاکہ حکومتی امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔اس فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی بحران قرار دیا ہے، جبکہ حکومتی حلقوں کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام آئینی اختیار کے تحت کیا گیا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت کے بعد سینیگال میں قبل از وقت انتخابات یا نئی سیاسی صف بندی کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جس سے ملک کا سیاسی منظرنامہ مزید بدل سکتا ہے۔
سینیگال میں سیاسی تبدیلی، صدر کی جانب سے حکومت تحلیل، وزیراعظم برطرف
2 گھنٹے قبل