سینیگال ٹیم کی امریکا آمد پر سخت سیکیورٹی چیکنگ کی ویڈیو وائرل، بحث چھڑ گئی

4 گھنٹے قبل
سینیگال ٹیم کی امریکا آمد پر سخت سیکیورٹی چیکنگ کی ویڈیو وائرل، بحث چھڑ گئی

واشنگٹن( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے امریکا پہنچنے والی سینیگال کی قومی فٹبال ٹیم کی مبینہ سخت سیکیورٹی جانچ پڑتال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں کھلاڑیوں کو ہوائی اڈے کے رن وے پر سامان کے قریب کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکار ان کی تلاشی لے رہے ہیں۔ ایک منظر میں ایک اہلکار کو سیکیورٹی ڈیوائس کے ذریعے کھلاڑی کی جانچ کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔تاحال سینیگال فٹبال فیڈریشن یا امریکی حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔