امریکا میں یو ایف اوز سے متعلق خفیہ دستاویزات منظر عام پر، نئی بحث شروع

2 گھنٹے قبل
امریکا میں یو ایف اوز سے متعلق خفیہ دستاویزات منظر عام پر، نئی بحث شروع

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں نامعلوم فضائی اشیاء اور مبینہ خلائی مخلوق سے متعلق خفیہ دستاویزات سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔امریکی محکمۂ جنگ کی جانب سے جاری کی گئی فائلوں میں ایک حیران کن دعویٰ شامل ہے، جس کے مطابق مبینہ طور پر خلائی مخلوق نے انسانوں سے رابطہ کر کے مستقبل میں اپنی لینڈنگز کے لیے تیار رہنے کا پیغام دیا تھا۔ایف بی آئی کے ایک میمو کے مطابق 12 جنوری 1955 کو ڈیٹرائٹ فلائنگ سوسر کلب کے ایک رکن نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے خلائی مخلوق کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے۔دستاویز میں یہ بھی درج ہے کہ مبینہ خلائی مخلوق نے خود کو امریکا کا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان کائنات کی کم ترین مخلوق ہیں اور دیگر سیاروں کی تہذیبیں خلاء کو فتح کر چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ انسانوں سے رابطے کا مقصد انہیں آئندہ ممکنہ خلائی لینڈنگز کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنا ہے۔تاہم حکام کے مطابق یہ ایک پرانا ایف بی آئی ایئر ٹیل میمو ہے جو ڈیجیٹل دور سے قبل ادارے کے اندرونی رابطے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔واضح رہے کہ اب تک زمین پر کسی بھی خلائی مخلوق کی آمد یا لینڈنگ کی کوئی مصدقہ رپورٹ موجود نہیں ہے۔