سلہٹ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ سلہٹ میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان سیریز برابر کرنے کے ارادے سے میدان میں اترا ہے۔پاکستانی ٹیم میں اذان اویس، شان مسعود، بابر اعظم، عبداللہ فضل، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔میچ کیلئے امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلا میچ میزبان ٹیم نے جیتا تھا۔