لندن میراتھن میں کینیا کے سباسٹین ساوے کا عالمی ریکارڈ کے ساتھ تاریخی کارنامہ

6 گھنٹے قبل
لندن میراتھن میں کینیا کے سباسٹین ساوے کا عالمی ریکارڈ کے ساتھ تاریخی کارنامہ

لندن( سپورٹس ڈیسک) لندن میراتھن 2026 میں کینیا کے ایتھلیٹ سباسٹین ساوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ساوے نے بیالیس اعشاریہ ایک سو پچانوے کلومیٹر کا فاصلہ صرف ایک گھنٹہ ننانوے منٹ اور تیس سیکنڈ میں طے کیا اور نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ وہ باقاعدہ مقابلے میں دو گھنٹے سے کم وقت میں میراتھن مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے ایتھلیٹ بھی بن گئے۔اس شاندار کارکردگی کے ساتھ انہوں نے کیلون کِپٹم کا سابقہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا جو دو ہزار تئیس میں قائم ہوا تھا۔ریس کے آخری مراحل میں سباسٹین ساوے نے غیر معمولی رفتار دکھائی اور اپنے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایتھوپیا کے رنر یومِف کیجلچا دوسرے جبکہ یوگنڈا کے جیکب کپلِمو تیسرے نمبر پر رہے، دونوں ایتھلیٹس نے بھی سابقہ عالمی ریکارڈ سے بہتر وقت حاصل کیا۔ماہرین کے مطابق یہ کارنامہ طویل فاصلے کی دوڑ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ اس سے قبل دو گھنٹے سے کم وقت میں میراتھن مکمل کرنا ناممکن تصور کیا جاتا تھا۔سباسٹین ساوے کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے کیریئر کی بڑی فتح قرار دی جا رہی ہے بلکہ عالمی ایتھلیٹکس میں ایک نئے دور کے آغاز کی علامت بھی سمجھی جا رہی ہے۔