اباسین خبر

سعودی عرب اپ سیٹ سے چند لمحے دور، یوراگوئے نے آخری لمحات میں میچ برابر کر دیا

سعودی عرب اپ سیٹ سے چند لمحے دور، یوراگوئے نے آخری لمحات میں میچ برابر کر دیا

میامی( سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سعودی عرب فتح کے قریب پہنچ کر بھی برتری برقرار نہ رکھ سکا اور یوراگوئے نے آخری لمحات میں گول کر کے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔میچ کا پہلا ہاف سعودی عرب کے نام رہا، جب عبداللہ العمری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ موقع اس وقت بنا جب کارنر کک پر ہونے والی کوشش کو یوراگوئے کے گول کیپر نے روکنے کی کوشش کی، تاہم ریباؤنڈ پر گیند جال میں چلی گئی۔سعودی ٹیم نے پہلے ہاف میں مضبوط دفاعی حکمت عملی اپنائی اور ایک بار پھر بڑی ٹیم کے خلاف حیران کن کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔دوسرے ہاف میں یوراگوئے نے حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے حملوں میں تیزی پیدا کی اور سعودی گول کیپر کو متعدد بار اہم سیو کرنا پڑا۔میچ کے 80ویں منٹ کے قریب دباؤ بالآخر نتیجہ خیز ثابت ہوا جب میکسی آروجو نے ریباؤنڈ پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔اختتامی لمحات میں یوراگوئے نے مزید حملے کیے، تاہم سعودی گول کیپر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو مزید نقصان سے بچا لیا۔میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا، جس کے بعد گروپ ایچ کی صورتحال مزید دلچسپ ہو گئی ہے۔