انگلینڈ( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر کو انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے والی پہلی خاتون کوچ بن گئی ہیں۔کرکٹ ویب سائٹس کی رپورٹس کے مطابق سارہ ٹیلر کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔انہیں یہ عارضی ذمہ داری کارل ہوپکنسن کی جگہ دی گئی ہے، جو اس وقت آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سارہ ٹیلر اس سے قبل انگلینڈ لائنز کے ساتھ بھی بطور کوچ کام کر چکی ہیں اور انہوں نے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کے ساتھ بھی ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔سارہ ٹیلر کو انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کا شمار جدید دور کی نمایاں کرکٹرز میں ہوتا ہے۔